13 ستمبر 2012 - 19:30

ٹیری جونز نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی توہین پر مبنی فلم پر مسلمین عالم کے غم و غصے پر "حیرت" کا اظہار کرکے اپنی سفاہت اور حماقت کا ثبوت دیا۔ اس نے "محمد رسول اللہ (ص)" کا غلط ترجمہ کرکے ثابت کیا کہ وہ ان پڑھ اور ناآگاہ ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کی رپورٹ کے مطابق پاگل امریکی پادری ٹیری جونز نے خود کو نوع انسانی کا فرد تصور کرتے ہوئے توہین آمیز صہیونی ـ امریکی فلم پر عالم اسلام کے رد عمل پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے۔ پاگل امریکی پادری نے اپنی فلم "مسلمانوں کی معصومیت (Innocence of Muslims) کا دفاع کرتے ہوئے اس کو ایک طنز آمیز فلم کا نام دیا اور دعوی کیا کہ یہ فلم مسلمانوں پر حملہ کرنے کے لئے نہیں بنائی گئی!۔اس خبیث اور نفسیاتی امراض میں مبتلا شخص نے فلم کو طنز آمیز قرار دیتے ہوئے مسلمانوں کے غم و غصے پر حیرت کا اظہار کیا اور اپنی سفاہت و حماقت کا ایک ثبوت اور دیا۔ اس شخص نے اس توہین آمیز فلم کا دفاع ایسے حال میں کیا گیا کہ دنیا کے سب سے بڑے عیسائی مذہبی مرجع، ویٹکن نے اس توہین آمیز فلم کی تیاری اور نمائش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخی کی گئی ہے اور دنیا بھر کے عیسا‏ئی راہنماؤں سے اس کے خلاف موقف اختیار کیا ہے۔ ٹیری جونز نے اپنے بیان میں "محمد رسول اللہ" کا غلط ترجمہ کرتے ہوئے اپنے ناخواندہ اور نا آگاہ ہونے کا ثبوت بھی دیا ہے۔ اس نے اس سلسلے میں لکھا ہے کہ "مصر میں امریکی سفارتخانے پر حملہ کرنے والوں نے سیاہ پرچم اٹھا رکھے تھے جس پر لکھا گیا تھا: "کوئی خدا نہیں ہے اللہ کے سوا اور کوئی پیغمبر نہیں ہے محمد [ص] کے سوا!"۔ حالانکہ مصری مظاہرین کے پاس سیاہ پرچم تھے جن پر لکھا ہوا تھا: لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ (ص)؛ جس کے معنی ہیں: "کوئی معبود نہيں اللہ کے سوا اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اللہ کے رسول ہیں" اور پھر مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ تمام انبیاء الہی، معصوم پیغمبر ہیں اور ان کے درمیان فرق نہيں ہے اور اس کا انکار قرآن کا انکار اور اپنے دین کا انکار سمجھا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے: "آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْهِ مِن رَّبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ كُلٌّ آمَنَ بِاللّهِ وَمَلآئِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لاَ نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّن رُّسُلِهِ وَقَالُواْ سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ"۔ (سورہ بقرہ آیت 285)(وہ) رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس پر ایمان لائے (یعنی اس کی تصدیق کی) جو کچھ ان پر ان کے رب کی طرف سے نازل کیا گیا اور اہلِ ایمان بھی، سب ہی (دل سے) اﷲ پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے، (نیز کہتے ہیں:) ہم اس کے پیغمبروں میں سے کسی کے درمیان بھی فرق نہیں کرتے، اور (اﷲ کے حضور) عرض کرتے ہیں: ہم نے سنا اور اطاعت کی، اے ہمارے رب! ہم تیری بخشش کے طلب گار ہیں اور (ہم سب کو) تیری ہی طرف لوٹنا ہے۔ٹیری جونز نے اپنی سفاہت کے ثبوتوں پر ثبوت دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "مصری مظاہرین کے غیظ و غضب، امریکی سفارت پر چڑھنے، امریکی پرچم کو اتار کر پارہ پارہ کرنے، سے ظاہر ہوا کہ اسلام دوسرے مذاہب، دوسروں کے پرچم، بیان کی آزادی اور اظہار رائے کی آزآدی اور مذہب کی آزادی کو محترم نہيں سمجھتا ۔۔۔ اسلام وہ دین ہے جو مکمل طور پر مغربی معاشرے کے ساتھ ناسازگار ہے!"۔ لیکن اس خبیث شخص نے یہ وضاحت کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی یا پھر یہ چیزیں اس کی عقل اور سمجھ سے کہیں بالاتر ہیں کہ "اگر مغربی معاشرہ واقعی آزاد ہے، اور اظہار رائے کے لئے احترام کا قائل ہے کہ تو وہ پھر "صہیونیت"، "ہالوکاسٹ کے افسانے" اور حتی "11 ستمبر کے مشکوک واقعات" کے بارے میں لوگوں کو بات کیوں نہيں کرنے دیتا اور اگر کوئی ان کے بارے میں اپنی رائے ظاہر کرے تو اس کو گرفتار کرکے جیلوں میں کیوں بند کرتا ہے؟اور ہاں! اگر امریکی آزادی کے حامی ہیں تو سوال یہ ہے کہ ابوغریب، گوانتانامو، بگرام اور دنیا بھر میں خفیہ اذیت کدے کس کے ہاتھ میں ہیں اور ان میں انسانیت سوز ظلم کونسا ملک کررہا ہے؟!۔یاد رہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی توہین پر مبنی فلم امریکی صہیونیوں اور مصر کے پناہ گزین قبطیوں نے پاگل اور جرائم پیشہ امریکی پادری ٹیری جونز کے تعاون سے تیار کی ہے جو نہایت شرمناک اور توہین آمیز مکالموں سے بھرپور ہے۔ اس توہین آمیز اور فنی لحاظ سے غیرمعیاری فلم کو مسلمانوں کی معصومیت (Innocence of Muslims) کا نام دیا گیا ہے اور اس کا ڈائریکٹر ایک غیرمعروف شخص سام بسائل ہے۔ اس فلم کا نام البتہ بظاہر بے ضرر سا ہے لیکن اس کا مطلب یہ ہے کہ مسلمان جو تشدد اور دہشت گردی کرتے ہیں یہ ان کا قصور نہيں ہے بلکہ وہ تو نہایت سادہ لوح اور معصوم سے لوگ ہیں جو ـ نعوذ باللہ ـ دین اسلام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی تعلیمات کی وجہ سے گمراہ ہوچکے ہیں!۔................../110